عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک فیصل فرید

جمعرات 19 مئی 2022 16:44

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل پراونشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ملک فیصل فرید نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اورکم سے کم وقت میں ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں، ناگہانی آفات سے عوام کو بچانا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تما م متعلقہ محکمے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدام کریں اور انہیں قلیل وقت میں ریلیف فراہم کریں۔

یہ باتیں انہوں نے ڈی سی کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر اے ڈی سی آر ماہم آصف ملک، ایس این اے فیاض مسعود سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے ساتھ رابطے میں رہیں، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا، ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کی ہدایات پر متعلقہ محکمے فوری کاروائی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈائریکٹر جنرل پراونشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ملک فیصل فریدنے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ بہتر کوارڈینشین کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے طور پر ہر طرح کی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں تاکہ عوام کو ناگہانی حادثات سے بچاؤ کیلئے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں