عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ڈپٹی کمشنرپاکپتن

جمعہ 18 جنوری 2019 21:22

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تمام اداروں میں موثر اصلاحات لاکر اسے پوری طرح سے فعال اور مضبوط بنایا جائے گا ، علاقائی ترقی کیلئے عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کے معیاز زندگی کو بلند کیا جا سکے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، تمام شہری ضلعی حدود میں رہتے ہوئے اپنے مسائل پیش کریں ، کھلی کچہریاں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے افراد کو ان کا حق دلوانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ، حکومتی قوانین کی روشنی میںعوام مسائل کو بر وقت حل کرکے انہیں سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ علاقائی لوگ بھی سہولیات سے مستفید ہوکر ملکی ترقی میں اپنا منفرد کردار ادا کر سکیں ، کھلی کچہریاں عوام کوسستا انصاف فراہم کرنے کا اہم زریعہ ہیں ، مسائل پیش کرنے والے شہری حقائق کے مطابق شکایات/ مسائل پیش کریں اور اس سلسلہ میں کسی غلط قسم کے اعداد وشمار نہ دیں اور کو شش کریں کہ درست معلومات دیں ،درست معلومات نہ دینے والے شکایات کرنے والے کے خلاف بھی قانونی کا روائی کی جائے گی ، کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل ٹائم فریم میں حل کیے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

عوامی تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اور نہ ہی کسی مسلے پر قابو پایا جا سکتا ہے ،اور تمام اداروں کے افسران حکومتی گائیڈ لائن و قوانین کے مطابق مسائل حل کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں