پاکستان آرمی اوکاڑہ کینٹ آفس میںبھرتی یکم اکتوبرتا 30 اکتوبر تک ہوگی

بدھ 23 ستمبر 2020 22:21

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی 2021 کا پہلا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، پاکستان آرمی اوکاڑہ کینٹ آفس میںبھرتی یکم اکتوبرتا 30 اکتوبر تک ہوگی ، سپاہی کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس یا اس سے زیادہ ( میٹرک میں کم از کم E گریڈ ) سپاہی کلرک انٹر میڈیٹ ( کم از کم C گریڈ ) یا اس سے زیادہ ، کمپیوٹر ڈپلومہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ، ، کم ازکم ڈپلومہ ایک سال کا ہو ، کک مڈل پاس ، خاکروب ( سینٹری ورکر کیلئے تعلیم کی ضرورت نہیں ) عمریکم اکتوبر2020 کو 17 سال 6 ماہ سے کم اور23 سال سے زیادہ نہ ہو ۔

(جاری ہے)

گریجویٹ یا اس سے زایدہ تعلیم یافتہ امید واروں کیلئے عمر کی بالائی حد24 سال ہے اور اس کے علاوہ کمپیوٹرئزڈ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے عمر کی حد25 سال ہے ، عمر اور قد کی شرائط درج زیل ہیں سپاہی قد5 فٹ 6 انچ (167.5)سینٹی میٹر ، کلرک اوورکک قد5 فٹ 3 انچ ( 160 سینٹی میٹر)خاکروب ( سینٹری ورکر ) قد 5 فٹ 3 انچ (160 سینٹی میٹر ) ہے ، یہ بات میجر اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفسیر عمر مسعود جدون نے مراسلہ میں بتائی ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں