پنجگور،ڈی ایس ایل،پی ٹی سی ایل ،ای وی او کا نظام درہم برہم،صارفین کو مشکلات کا سامنا

بدھ 27 جنوری 2016 16:52

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء)پنجگور میں گزشتہ کئی ماہ سے ڈی ایس ایل ،پی ٹی سی ایل،ای وی او کا نظام درہم برہم بار بار شکایت کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں رہی ہے صحافی برادری سمیت صارفین کو مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ دو تین ماہ سے انٹر نیٹ ،ڈی ایس ایل ،ای وی او ،مکمل طور پر ناکار ہے صارفین کے ماہانہ پیکچ ضیاع ہورہاہے ،ای وی او کا سنگل اور 3Gکے نام پر لوگوں کو لوٹا جارہاہے لیکن صارفین کو سرویس نہیں مل رہی ہے ،دس دن چلتی ہے اور باقی بیس دن سرویس معطل رہتی ہے ،ایسی طرح ڈی ایس ایل بھی صارفین کے لئے سہولیت کے بجائے درد سر بنی ہوئی ہے صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی کام نوٹس لے بصورت دیگر عدالت جائینگے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں