بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے ،میر اسد اللہ بلوچ

نوجوانوں کو ایجوکیشن کی طرف مائل کرنے کیلئے پنجگور کو علم کا گیٹ وے کا درجہ دلانا سیاست کا بنیادی مقصد ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:05

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں نیشنل پارٹی گرمکان کے رہنماؤں کی سعد اللہ کی قیادت میں اپنے 70 ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے نوجوان نسل جن سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے ان کو ایجوکیشن کی طرف مائل کرنے کے لئے پنجگور کو علم کا گیٹ وے کا درجہ دلانا میری سیاست کا بنیادی مقصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئٹہ کی یخ بستہ موسم میں اخروٹ اور کاجو سے وقت گزرتا تو اج پنجگور ترقی کے حوالے سے بلوچستان کا نمبرون سٹی نہیں بنتا بلکہ دوسرے اضلاع کی طرح یہ کسی اثارقدیمہ کا منظر پیش کرتا انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں ترقی ہوئی ہے اسکے پیچھے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کا ہاتھ رہا ہے میں بھی چاہتا ہوں کہ میرے قوم کے بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے ایک باوقار زندگی کے مالک بن جائیں کب تک ہم اپنے بچوں کو ٹرکوں اور زمباد کے پیچھے دھکے دیتے رہیں گے اس مقصد کے لئے میں نے پنجگور کو ایجوکیشن سٹی بنانے کا عہد کیا تاکہ ہمارے بچوں کو گھر کی دہلیز پرجدید تعلیم اور ہنر مندی کے مواقع حاصل ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اگر ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس قوم کے لئے کوئی وژن اور پروگرام ہے تو وہ اپنے جلسوں میں اسکا اظہار کریں بجائے کسی کی زات پر انگلی اٹھاکر لوگوں کا وقت برباد کرنے کے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اپنے جلسوں میں پارٹی پالیسی کا اعلان کیا اور جو منشور عوام کے سامنے رکھا اس پر 70 فیصد عمل درآمد بھی کرایا اور اسکی نشانیاں پنجگور کے چپے چپے میں موجود ہیں وہ روڑوں کی شکل میں ہوں یا ایجوکیشن انسٹیٹویشن کی صورت میں ہوں ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عوام کی مزید خدمت کا موقع دیا تو پنجگور کو ترقی کے حوالے سے مثالی شہر بناؤں گا جس میں عوام کو روزمرہ مسائل کے لئے کوئی پریشانی نہ اٹھانا پڑے ،اس موقع پر سعداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی خوشحالی اور ترقی ہے ہم چاہتے ہیں کہ پنجگور ترقی کی راہ پر گامزن رہے اس لئے میں نے بڑے سوچ بچار کے ساتھ پنجگور کی ترقی کو دیکھ کر اپنے ہم خیال ساتھیوں دوستوں فیملی سے صلح و مشورہ کر کے یہ فیصلہ کیا کہ پنجگور کے حقیقی اور سیاسی پارٹی بی این پی عوامی ہے اس موقع پر حاتم علی اور دیگر سیاسی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں