میر اسداللہ بلوچ کی سیاسی جہدوجہد کو چالیس سال ہوچکے ہیں ،حاجی عبدالغنی بر بلوچ

مخالفین کوان کی ہمسری کرنے کے لیے کئی دہائیاں درکار رہیں گی ، سیاسی وسماجی شخصیت پنجگور

جمعرات 10 جون 2021 15:44

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) پنجگور کی معروف سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت حاجی عبدالغنی بر بلوچ حاجی محمد آدم شمبے زئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ کی سیاسی جہدوجہد کو چالیس سال ہوچکے ہیں مخالفین کوان کی ہمسری کرنے کے لیے کئی دائیاں درکار رہیں گی سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھ کر نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کی مقامی قیادت نے پنجگور کوبندگلی میں داخل کردیا ہے انھیں نہ اخلاقیات کی فکر ہے اور نہ ترقیاتی کاموں پر مثبت سوچ اختیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے جب بھی دیکھیں یہ ان کاموں کی مخالفت کرتے ہیں جن سے عوام کا اجتماعی مفاد وابستہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ کی کارکردگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے پنجگور نے جتنی ترقی میر اسداللہ بلوچ کے ادوار میں کی ہے اس کی مثال 70 سالوں میں بھی نہیں ملے گی پنجگور نیشنل پارٹی کے دور میں جس بدحالی کا شکار تھا وہ سب کے سامنے ہے بی این پی مینگل کے سابق امیدوار حاجی زاہد اور جہانزیب بلوچ سیاست سے زیادہ ضد اسد کا شکار ہیں میر اسداللہ بلوچ پر ایسے الزامات عائد کررہے ہیں جو جھوٹ منافقت اور عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرکے انہون نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارا ہے بی این پی عوامی کے کارکن اتنے کمزور نہیں ہیں کہ وہ اپنے قائد کا تحفظ نہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ میر اسداللہ بلوچ کے چاہنے والے صوبے کے کونے کونے میں موجود ہیں پنجگور میں میراسداللہ بلوچ کی بدولت ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینیں قبضہ مافیا کے ہاتھوں واہگزار کرائیں گیئں اج ان پر کالج یونیورسٹی اسپتال اسپورٹس کمپلکسز لاء کالج اور عوامی مفاد سے وابستہ دیگر اہم منصوبے بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی میراسداللہ بلوچ پنجگور کے لیے ایک نیا منصوبہ منظور کرواتا ہے تو نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل پرغشی کے دورے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں خدابادان میں اسپورٹس کمپلکس کی مخالفت بھی اسی بیمار زہنیت کی عکاسی کرتا ہے خدابادان میں اگر کوئی اچھا منصوبہ بنتا ہے تو اس کے فائدے پورے علاقے کے لوگوں کو پہنچتے ہیں یہ اسکمیں میراسداللہ بلوچ کی زات کے لیے نہیں ہیں خدابادان پچاس بیڈڈ اسپتال اور ٹیکنکل کالج میر اسداللہ بلوچ نے بنائے مگر اج ان سے پنجگور کے لوگ روزگار اور تعلیم وعلاج معالجے کی صورت میں اٹھارہے ہیں اب اگر کمپلکس بنے گا تو علاقے کے لوگوں کو روزگار اور کھیلوں کی سہولتیں ملیں گی انہوں نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ ایک دوراندیش اور باصلاحیت غریب پرور لیڈر ہیں سوشل ویلفیئر جیسے ایک ناکارہ وزارت میں انہوں نے پندرہ سو سے نوجوانوں کو روزگار دلایا جو کابینہ کے پوری وزرا مل کر بھی اتنے لوگوں کو روزگار پر نہیں لگاسکے یہ سب ان کی نیک نیتی اور قابلیت کا نتیجہ ہے جو دن رات اپنے عوام کے لیے سوچتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ نے الیکشن کے وقت چیدگی اواران روڑ کا جو وعدہ کیا تھا اج وہ عملی طور پر منظور ہوچکا ہے اس روڑ کے بننے سے کاروبار فروغ پانے کے ساتھ عوام کوبھی سفری سہولیات میسر ائیں گی انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالوں کے مختصر پریڈ میں پنجگور کے لیے 47 کلو میٹر ڈبل کیرج روڑ یونیورسٹی لاء کالج اسپورٹس کمپلکسز ڈسٹرکٹ کمپلکس زرعی کالج ارایچ سی اسپتال اور عوامی فلاح وبہود سے وابستہ دیگر اسکیمیں ایک شاندار مستقبل کا آغاز ہیں پنجگور جس تیزرفتار ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے اس سے نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کو اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجدیں خطرے میں نظرارہی ہیں وہ بجائے ترقیاتی اسکیمیوں کی حمایت کریں مخالفانہ بیانات کے زریعے ایسا تاثر قائم کررہے ہیں کہ جیسا کچھ کام ہوا ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میراسداللہ کی کردار کشی کرنے والے سیاسی یتیم ہیں حاجی زاہد نے سیلاب متاثریں کے لیے عربوں سے لاکھوں روپے وصول کیئے اور بعد میں متاثرین کو ایک تھیلہ آٹا دے کر اس طرح احسان جتایا جیسے کہ وہ ان کے گھروں کو پھر سے اباد کرارہے ہیں ایک ڈابہ گھی کے ساتھ متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کرکے ان کے نام پر وصول کیئے جانے والے لاکھوں روپے کھالیے ان کو زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ عوام کے حقیقی محسن پر الزام ترشی کرے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے لیے میراسداللہ بلوچ کی جو مثبت اور تعمیری سوچ ہے اگر مخالفین دو فیصد بھی اس طرح کا سوچ رکھتے تو پنجگور کب کا ترقی کرچکا ہوتا مگر بدقسمتی سے سیاست میں حادثاتی طور پر انٹر ہونے والوں نے خود تو عوام کے لیے کچھ نہیں کیا مگر جو کررہا ہے اس کی مخالفت میں یہ پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں نیشنل پارٹی تین مرتبہ اقتدار پر برجمان رہا ایک مرتبہ کچکول علی دوسری مرتبہ کچکول علی اور رحمت صالح پھر رحمت صالح اور حاجی اسلام بلوچ ایم پی اے اور وزیر رہے وہ اپنے دور کا ایک بھی اجتماعی منصوبہ دکھائیں تو مان لیتے ہیں کہ وہ واقعی عوام کا دردرکھتے تھے مگر وہ عوام کے اجتماعی مفادات سے نہ صرف غافل رہے بلکہ اس جانب انھیں سوچنے کی زحمت بھی نہیں ہوئی رحمت صالح نیشنل پارٹی کے دور میں وزارت صحت کے قلمدان پر برجمان تھے اس دوران محکمہ صحت مذید پستی کا شکار رہا اج اگر ہیلتھ تنزلی سے گزررہا ہے تو اس کا زمہ دار کوئی اور نہیں نیشنل پارٹی اور اس کے سابق صوبائی وزیر ہیں جو زاتی مفادات کے لیے اجتماعی مفادات کو پس پشت ڈال کرصرف بینک بیلنس بنانے میں مصروف رہے انہوں نے کہا کہ میراسداللہ بلوچ ایک تاریخ رکھتے ہیں پنجگور میں جتنے بھی اجتماعی منصوبے بنے ان پر عوام تادیر میراسداللہ بلوچ کے خلوص کو یاد رکھیں گے مخالفین سیاسی شکست تسلیم کرکے اپنے لیے کوئی کاروبار تلاش کریں پنجگور کے عوام نے اب یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ عوام کا درد رکھنے والے خیرخواہ رہنما جو میراسداللہ بلوچ کی شکل میں انھیں نصیب ہوا ہے کو ووٹ اور سپورٹ دیں گے جن کی سیاست زاتیات اور منفی سوچ سے بالاتر ہوکر خالصتاً اجتماعی مفادات کے تابع ہے اور میر اسداللہ بلوچ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ چالیس سال سے اپنے عوام کے لیے جہدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور پنجگور کے عوام کی خاطر انہوں نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کیا جسم پر گولیاں برداشت کرکے پنجگور اور اپنے قوم کا مقدمہ لڑتارہا بی این پی مینگل کے حاجی زاہد کی طرح موسمی بٹیروں کی طرح پنجگور آمد پر صرف تکیہ نہیں کرتی بلکہ عوام کے دکھ درد میں ہمہ وقت شریک رہتے تھے اور اج تک وہ عوام کی خوشحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں