نیشنل پارٹی جمہوری پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ، کبھی قومی مفادات کا سودا نہیں کیا ہے ،حاجی صالح محمد بلوچ

پیر 4 اکتوبر 2021 16:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام بیاد شہدائے پنجگور ورکرز کانفرنس زیر صدارت بزرگ رہنماء ضلعی صدر نیشنل پارٹی پنجگور حاجی صالح محمد بلوچ منعقد ہوا جس کے معمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدد اور سابق سینٹر میر کبیر محمد شہی اعزازی معمان مرکزی سکیرٹری جنرل جان محمد بلیدی بی ایس او کے سابق چیئرمین ممتاز دانشور ڈاکٹر کہور خان بلوچ چیئرمین اسلم بلوچ تھے ورکرز کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی نیاز احمد بلوچ ستار لانگو عبدالحمید ایڈوکیٹ نظام رند گداحمد بلیدی حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ بھی موجود تھے ورکر کانفرنس میں ضلع بھر ڈے نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ورکروں نے کانفرنس میں چھ گھنٹے مسلسل تعمل سے بیٹھ کر تنظیمی امور موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصآ بلوچستان کی حالات سمیت نیشنل پارٹی کو وسعت دینے کیلئے بحث اور تجاویز دیئے اور قائدین کو سنا ورکر کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدئی ڈاکٹر کہور خان بلوچ چیئرمین اسلم بلوچ رحمت صالح بلوچ پھلین بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی محمد صالح بلوچ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے نیشنل پارٹی نے کھی بھی بلوچستان کی قومی مفادات کا سودا نہیں کیا ہے کارکن نیشنل پارٹی کے پہچان اور سرمایہ ہیں کارکنوں کی سیاسی کمیٹمنڈ اور نظریاتی سوچ نیشنل پارٹی کی اصل چہرے کو عوام کے سامنے سرخروح کرسکتا ہے شعوری اور سیاسی ورکر کی وجہ سے پارٹی کو پزیرائی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی طاقت کو مضبوط بنانے کی سیاست کررہی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی اور بلوچستان کی وسائل پر بلوچستان کے عوام کی حق ملکیت نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے انہوں نے کہا کہ مجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنے غلط پالیسیوں سے ملک کو دولخت کرانے میں مصروف ہیں بے روزگاری مہنگائی سے عوام تڑپ رہی ہے ملک معاشی طور پر دوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے بلوچستان کے روزگار کاروبار کا واحد زرئعہ بارڈر ہے لیکن بارڈر پر عوام کی روزگار کاروبار کو چھین کر اپنی مرضی کی قانون لاگو کردیا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی موجودی وفاقی اور صوبائی حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ملک میں ایسی پالیسیاں تیار کی جارہی جس سے عوام کے خون چوسنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے طاقت ور قوتیں ملک میں اپنی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک کی حقیقی جمہوریت کو کھبی برداشت نہیں کرینگے وہ ملک میں صدارتی نظام کے خواہاں ہیں اس لئے انہوں نے ملک اور حکومت کو ٹیکنوکریٹ کے حوالے کیا ہے بلوچستان کے عوام اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہیں قتل غارتگری ںدامنی کرپشن اپنی اخری حدیں پار کررہی ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی اخری سہارہ اور بلوچستان کے عوام کی درد محسوس کرنے والی جماعت ہے نیشنل پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی مضبوط ہوگی تو بلوچستان سلامت رہے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بلوچ لاپتہ افراد مسخ شدہ لاشوں کی معاملے میں ہمیشہ موقف واضع رہا ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ گفت شنید اور سیاسی طریقے سے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے طاقت کے استعمال کی شدید مزمت کی ہے نیشنل پارٹی نے پارلیمانی سیاست اور اقتدار میں کھبی بھی بلوچستان کی مفادات پر کنفرمائز نہیں کیا ہے نیشنل پارٹی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر غیر جمہوری عمل کی مخالفت کی ہے انہوں بلیدہ میں افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بلیدہ واقعہ انتہائی دلخراش اور ظلم کے مترادف ہیں گھر پر چھاپے کے دوران چادر اور چاردیوری کی پائمالی ایک معصوم کی قتل عورتوں بچوں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنا بدترین دھشت گردی ہے انہوں نے ملوث قاتلوں کو گرفتار اور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں