پنجگور میں اغواہونے والے شخص کو پولیس نے بازیاب کرالیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:19

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ روز اغواہونے والے شخص کو پولیس نے چکل سے بازیاب کرالیا ،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کے گزشتہ روز اغوا ہونے والا عالم ولد شمس الدین نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے چکل کے پہاڑی علاقے میں بندی بنا رکھا ہے ایس ایچ او پولیس امیر جان کی سربراہی میں انہوں نے چھاپہ مار کر انہیں بازیاب کرایا اور اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں