ایف سی بلوچستان سائوتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلگتر کے مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی

منگل 1 جنوری 2019 22:46

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) ایف سی بلوچستان ساوتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلگتر کے مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائی ایف سی بلوچستان ساوتھ اور ادارہ صحت جس میں سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تربت نے مل کر بلگتر میں امدادی کاروائی کرتے ہوئے بلگتر کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ان کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایف سی بلوچستان ساوتھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے غریب اور متاثرہ عوام کی خدمت کرنا تھی جس کی بنا پر علاقے کے غریب اور متاثرہ لوگوں میں دو مہینوں کا مفت کھانے کی اشیاء اور ساتھ ہی مختلف بیماریوں کا طبعی معائنہ کرکے مفت ادویات بھی مہیا کی یہ اشیاء اور دیگر ادویات کی لاگت تقریبا 32 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ادویات ایف سی بلوچستان ساوتھ کی بلگتر میں قائم شدہ فری ڈسپنسری کو بھی عطا کی گئی تاکہ علاقے کے متاثرہ لوگوں کا طبعی معائنہ کرکے ان کو مہیا کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں