iپنجگور میں شدید گرمی کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر

اتوار 30 جون 2019 20:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2019ء) پنجگور میں شدید گرمی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی بازار کی رش ٹریفک کی روانی میں معمول سے کم رہی ہے اس قیامت خیز گرمی میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری جس سے بوڑھے آور بچے شدید گرمی کی وجہ سے مشکالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے پنجگور کی گرمی 43 تک پہنچ گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کل پنجگور کی گرمی 44 تک پہنچ جائے گی جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کے حوالے سے مشکالات کا سامنا رہے گا اس شدید گرمی میں پنجگورمیں میں بجلی کا بحران برقرار ہے پورے دن میں اس شدید گرمی میں صرف پنجگور کو ایران کی جانب سے چار گھنٹے بجلی دیا جارہا ہے جس سے کاروبار سمیت جانی نقصان کا بھی خدشہ ہوسکتا ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں