پنجگور کے تمام مسائل کا حل اداروں کی ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنرمسعود احمد رند

جمعرات 4 جولائی 2019 20:53

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند نے کہا ہے کہ پنجگور کے تمام مسائل کا حل اداروں کی ذمہ داری ہے عوامی مسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے پنجگور کی آبادی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور لوگوں کے مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چتکان بازار میں بسم اللہ چوک ہسپتال روڑ میوزک روڑ کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ایم سی چتکان کے جانب سے ٹائر کلر نصب کرنے کے کام پہ جائزہ لیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر شجاعت بلوچ نے کہا ہیکہ سی پیک روڑ کی بحالی کے بعد مختلف علاقوں کے آئے ہوئے ٹرانسپورٹ کا جنکشن ہے یہاں تربت گوادر خضدار سوراب گدر بسیمہ ناگ واشک اردگرد کے تمام علاقے کے لوگ کاروبار کے غرض سے آتے ہیں جس کی وجہ سے کافی رش رہتا جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے سول ہسپتال گرلز ہائی سکول میوزک لائن میں شدید ٹریفک جام کی وجہ سے ضرورت مند ایمرجنسی گرلز ہائی سکول کو پریشانی کا سامنا ہے اس مسلے کو دائم حل کرنے کیلئے ٹریفک کو ون وئے کرنے کیلئے ٹائر کلر Sلگائے جارہے ہیں جس سے بعض مسائل حل ہونگے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں