پنجگور میں بی ایس پروگرام کے حوالے سے 2500 اسٹوڈنٹس کے تعلیمی محرومی کے خلاف اسٹوڈنٹس کا احتجاج

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:49

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بی ایس پروگرام کے حوالے سے 2500 اسٹوڈنٹس کے تعلیمی محرومی کے خلاف اسٹوڈنٹس کا ڈپٹی کمشنر اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تعلیم دوشمنی نہ منظور کے شدید نعرے بازی طالب علم رہنما خلیل نور ظہیر زعمرانی یونس ملنگ شہباز شہازیب کی قیادت میں ڈگری کالج سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر شدید مظاہرہ کیا گیا مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے تعلیمی نظام کو ایک منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے بی ایس پروگرام کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دوہزار پانچ سو اسٹوڈنٹس کی تعلیمی زندگی شدید متاثر ہے مکران کے دیگر اضلاع وتحصیل تربت گوادر میں بی اے بی ایس سی کو بحال کیا گیا لیکن پنجگور بوائز ڈگری کالج کے اسٹوڈنٹس کو بی ایس کے نام پر تعلیمی حصول سے روکا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اعلی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ چیف سیکرٹری سیکرٹری ایجوکیشن مسلے کا نوٹس لے کر بی اے بی ایس سی کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں