کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:47

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام لاء اینڈ فورسمنٹ اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی اجلاس میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے متعدد فیصلے کیئے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر افس کے کانفرنس روم میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی ایس پی پولیس زوھیب محسن اور ایف سی اور دیگر اداروں کے زمہ داروں نے شرکت کی اجلاس میں پولیس لیویز اور ایف سی جوائنٹ پٹرولنگ اور کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی صورت میں فورسز بروقت پہنچ سکیں کمشنر مکران نے اجلاس کے دوران اس بات پربھی زور دیا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا شرپسند عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس لیویز اور ایف سی سماج دشمن عناصر کے گرد گیراتنگ کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں