تعلیمی اداروں کی فعالیت اولین ترجیح ہے ،غیر حاضر ملازمین کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ،ایجوکیشن آفیسر پنجگور محمد جان بلوچ

جمعہ 5 اپریل 2024 22:07

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ایجوکیشن آفیسر پنجگور محمد جان بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی فعالیت اولین ترجیح ہے محکمہ میں غیر حاضر ملازمین کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے آفیسران روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا دورہ کررہے ہیں جو سکول سالوں سے بند تھے انکو فنکشنل کردیاگیا ہے اور ان شااللہ عوام مذید بہتری دیکھے گی کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ بچوں کے تعلیم کے نام پر تنخواہ وصول کرے اور بعد میں گھروں پر جاکر بیٹھ جائے جس سے بچوں کا مستقبل دا پر لگارہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایجوکیشن آفیسران محمد علی بلوچ شفیع محمد بلوچ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ نے مزید کہا کہ پنجگور میں تعلیمی اداروں کو انکی اصل حالت میں بحال رکھنے کے لئے محکمہ تندہی ہی سے کام کررہا ہے اب روایتی طریقے نہیں چلیں گے ایک قوم کے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے جو ٹیچر جس جگہ پر تعینات تھا اسے اپنی اصل ڈیوٹی پر ہی جانا ہوگا یہ نہیں ہوسکتا کہ محکمہ سے ٹیچنگ کے نام پر تنخواہ وصول کی جائے اور بعد میں گھروں پر بیٹھ کر بچوں کے مستقبل کی تباہی کا نظارہ دیکھے محمد جان بلوچ نے کہا کہ محکمہ میں کمزریاں ضرور ہونگی مگر اب بچوں کے مستقبل سے کہلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا ذمہ دار آفیسران روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا دورہ کررہے ہیں جسکی ڈیلی بیسز پر مجازآفسران کو رپورٹ بھی دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں اچھے اساتذہ کرام موجود ہیں جو اپنا فرض منصبی انتہائی ایمانداری کی بنیاد پر سرانجام دے رہے ہیں اسطرح کے اساتذہ محکمہ اور عوام کا سرمایہ ہوتے ہیں جو لوگ بچوں کی تعلیم کے نام پر تنخواہ وصول کرکے روایتی طریقہ کار اپنانے کا سوچ رہے ہیں وہ جان لیں محکمہ ایجوکیشن میں اب ان کے لیے کوئی جگہ نہیں بنتا انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ماہ کے دوران کئی ایسے سکول جو کئی سالوں سے بند اور غیر فعال تھے انکو فنکشنل کرادیا ہے اب ان سکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں لگ رہی ہیں اور بچے بھی سکولوں میں آرہے ہیں جن میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سرآپ تحصیل گوارگو بوائز پرائمری سکول لانگو بازار گوارگو بوائز پرائمری سکول بیٹان سراوان بوائز پرائمری سکول ٹل گرمکان گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سوراپ کلگ شامل ہیں ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے فورا بعد تحصیل پروم تحصیل گوارگو اور سب تحصیل کلگ کے دورے کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی ایمرجنسی کے ثمرات پورے ضلع کے عوام تک پہنچنا محکمہ ایجوکیشن کا ٹاسک اور ذمہ داری ہے دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ہر طرح سے فیلسٹیٹ کیا جائے گا اور غیر حاضری جیسے عفریت کا موثر علاج کیا جائے گا تاکہ سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال اور بچے زیور تعلیم سے مستفید رہیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں