ایران کے کھلے سمندر میں کارگو لانچ غرقاب ، دو افراد ہلاک ، 13کی جانیں بچا لی گئیں

بدھ 8 اکتوبر 2008 14:59

پسنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 8اکتوبر 2008ء) ایران کے کھلے سمندر میں کارگو لانچ غرقاب ہونے سے دو افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے مذکورہ کارگو لانچ دبئی سے کراچی آرہی تھی کہ ایرانی سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی لانچ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت کل پندرہ افراد سوار تھے باقی 13افراد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے ،بچ جانے والوں میں ایک کا تعلق پسنی سے بتایا جاتا ہے یہاں آمدہ واطلاع کے مطابق دبئی سے کراچی آنیوالی کارگو لانچ ایرانی سمندر میں غرقاب ہوئی جس کے باعث دو افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں کارگو لانچ ایران کے کھلے سمندر میں آرہی تھی کہ اچانک لانچ میں ایک زور دار دھماکے کی آواز ہوئی جس کے بعد مذکورہ کارگو لانچ سمندر کی نیچے گہرائی میں چلی گئی دوا فراد موقع پر ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ باقی لوگ ایک بوٹ جوکہ لانچ میں تھی 32گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے یہی شہبہ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ کارگو لانچ سلنڈر پھٹنے کے باعث غرقاب ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں