پسنی کے قریب ماہی گیروں کے جال میں تین وہیل شارک پھنس گئی

جمعہ 7 نومبر 2014 21:07

پسنی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)پسنی کے قریب ماہی گیروں کے جال میں تین بڑی ویل شارک مچھلیاں پھنس گئیں جنہیں ماہی گیروں نے زندہ چھوڑ دیا ورلڈر والڈ لائف فنڈ کے ترجمان کے مطابق پسنی کے قریب ٹونا مچھلی کے شکار پر گئے ماہی گیروں کے جال میں تین بڑی ویل شارک پھنس گئی تھی جن کو ماہی گیروں نے زندہ چھوڑ دیا ترجمان کے مطابق 18فٹ لمبی ویل شارک کراچی سے 73کلو میٹر دور سمندر میں پھنسی تھی جبکہ 10اور 10فٹ لمبی دو ویل شارک پسنی کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کے جھال میں پھنسی تھیں ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں