جولائی کو بی این پی کی جیت ہوگی، میر حمل کلمتی نے دس سالہ دور میں ضلع گوادر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے،سماجی کارکن ثناء اللہ چھوٹا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:54

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پسنی کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت صمد داؤد اور نوجوان سماجی کارکن ثنااللہ چھوٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاللہ عوامی قوت سے 25 جولائی کو بی این پی کی جیت ہوگی۔ میر حمل کلمتی نے اپنے دس سالہ دور میں ضلع گوادر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ گوادر کے ترقی اور خوشحالی کا ضامن بی این پی ہے۔

میر حمل کلمتی نے ضلع گوادر میں تعلیم کے بہتری کے لئے سکولوں کو اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ تعلیمی سہولیات فراہم کیا ہے۔بی این پی ضلع گوادر میں ایک تعلیمی وڑن رکھتا ہے اور گوادر میں میر حمل کلمتی نیتعلیم کے حوالے سے جتنے کام کئے ہیں۔ انکا تاریخ میں مثال نہیں ملتا۔ انکی تعلیمی وڑن کی وجہ سے آج ضلع کے ہر تحصیل میں کالجز بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میر حمل کلمتی گوادرکیعوام کی پاسبان ہے۔

ضلع گوادر میں میر حمل کلمتی نے اپنے دور وزارت میں سینکڑوں افراد کو روزگار فراہم کیا ہے اور ضلع گوادر کے ہر کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ ضلع گوادر کے عوام میر حمل کلمتی اور بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے ہاتھ مضبوط کرکے گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری جیسے نڈر اور مخلص عوامی لیڈر ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پسنی میں سید معیار جان نوری اور میر حمل کلمتی کی عوام دوستی کی وجہ سے آج پسنی اور اورماڑہ میں بی این پی ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔ ضلع گوادر میں بی این پی کے کاروان میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت اور مقبولیت کا سہرا میر حمل کلمتی اور سید معیارجان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام اپنی بہتر مسقبل کی خاطر 25جولائی کو کلہاڑا کی نشان پر مہر ثبت کرکے میر حمل کلمتی اور سردار اخترجان مینگل کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں