پسنی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 26 فروری 2018 15:10

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) پسنی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دورران گشت نظر محمد نامی شخص کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد۔ پسنی پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او گوادر برکت حسین کے خصوصی ہدایت پر پسنی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پسنی پولیس کے ایس ایچ او زاہد حسین نے کہا کہ پسنی میں منشیات کے خلاف پولیس کا بھرپور ایکشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پسنی میں منشیات اور جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ پسنی پولیس منشیات اور جرائم کے خلاف بروقت کاروائی کررہا ہے۔انہوں نے کہا منشیات اور جرائم کے حوالے سے کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔ منشیات ایک زہر ہے اور نوجوان نسل اس زہر کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں