پتوکی ،تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے زبردستی دوکانیں کھول کر ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی ،اسسٹنٹ کمشنر ،انتظامیہ ،پولیس نے خاموشی اختیار کر لی

بدھ 29 جولائی 2020 15:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) پتوکی کے تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے زبردستی دوکانیں کھول کر ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ اور پولیس نے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح حبیب آباد اور پتوکی میں بھی لاک ڈاؤن کا زور مقامی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام دوکانوں کو بند کرادیا گیا۔

تاہم تاجروں نے حکو متی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہو ئے زبردستی دوکانیں کھول لیں۔

(جاری ہے)

اور پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے تاجروں نے ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیر دیں پولیس بری طر ح لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے میں ناکام تاجروں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن لگانا تاجروں کا معاشی قتل ہے ہم عید پر لاک ڈاؤن کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں عید کے لیے لاکھوں روپے کامال خرید چکے ہیں پہلے ہی ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں عید پر ہم نے جو مال خریدا ہے وہ بھی قرض لے کر خریدا ہے اسی کمائی سے ہم نے قرضہ بھی واپس کرنا ہے اور عید پر حسب توفیق قربانی کا جانور بھی لینا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ ہم قرضہ واپس کر سکیں گے اور نہ قربانی کا فریضہ ادا کر سکیں گے تاجروں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پورے پنجاب میں افراتفری پھیل گئی ہے دوسرے صوبوں میں تمام تاجروں کو ریلیف دیا گیا ہے تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں یہ ناانصافی صرف پنجاب کی عوام کیلئے ہی کیوں ہے تاجروں نے پنجاب حکومت کے عید پر لاک ڈاؤن کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے عید پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کی ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں