حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کی جانب گامزن ہے‘سردار طالب حسین نکئی

عوام الناس کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے‘رکن قومی اسمبلی

اتوار 28 نومبر 2021 11:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسین نکئی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کی جانب گامزن ہے اور عوام الناس کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور حکومت عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں اور ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کیساتھ مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں اور متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی کو چیک کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگااس موقع پر اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ڈی پی او صہیب اشرف‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،سردار راشد طفیل‘مقصود صابر انصاری‘رانا محمد اسلم، ندیم ہارون راشد، علی جاوید ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایس ای واپڈا،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈسٹرکٹ مینجر پی ایچ ایف ایم سی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ایکسئین پبلک ہیلتھ، ایکسئین ہائی وے، ایکسئین بلڈنگ‘ایری گیشن، سوئی گیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان موجود تھے اجلاس کو محکمہ پولیس، ہائی وے،بلڈنگ، ایری گیشن، زراعت، لائیوسٹاک، ہیلتھ، ایجو کیشن، واپڈا، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں