سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کی اور ناقص پالیسوں سے پاکستان کو دیوالیہ کیا ‘صوبائی وزیر مواصلات پنجاب

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار محمد آصف نکء نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کی اور ناقص پالیسوں سے پاکستان کو دیوالیہ کیا وزیراعظم پاکستان کو وقت ملنا چاہیے 70 سال کا گند 100 دنوں میں صاف نہیں ہوسکتاوزیراعظم پاکستان ایک ایماندار شخص ہیں پاکستان بچانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اپنے دو وزرا کی غلطی پر وزیراعظم خاموش نہ رہے بلکہ دونوں کو گھر بیھج دیا اور پاکستان کی تاریخ میں ایک اعلیٰ مثال قائم کی عمران خان انشاء اللہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر دم لیں گے سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کی اور پاکستان کو دیوالیہ کیا ۔

عوام عمران خان کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کو وقت ملنا چاہیے 70 سال کا گند 100 دنوں میں صاف نہیں ہوسکتاقوم اطمینان رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنما تحریک انصاف چوہدری شاہد خاں میو سے گفتگو کرتے ھوے کیا مزید کہا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا ہیوزیراعظم پاکستان سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طرح آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ۔

(جاری ہے)

۔۔لیکن پاکستان کی معشیت سابقہ حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے سخت خراب ہے انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک سال کے اندر اندر معاشی بحران سے نکل آئے گا -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں