پتوکی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ہفتے میں 2دن بجلی غائب رہنا معمول بن گیا شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کاروبار ٹھپ

بدھ 12 فروری 2020 21:59

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2020ء) پتوکی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ہفتے میں 2دن بجلی غائب رہنا معمول بن گیا شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کاروبار ٹھپ ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی میں واپڈا کی غفلت ، لاپرواہی کی وجہ سے سات دن میں 2سے 3دن بجلی سارا دن بند رہتی ہے جب کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار اور جمعرات کو بجلی بند رکھنا محکمہ واپڈا نے معمول بنالیا ہے پتوکی کے شہری تاجراور ورکشاپ کی مارکیٹوں میں کام ٹھپ رہتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور شہری لیسکو کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں عوامی سماجی حلقوں اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے وزیر پانی و بجلی ، چیرمین واپڈا اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں اس تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کروائی جائے اور دو سے تین روز مسلسل بجلی بند رکھنے کے حوالے سے شہریوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے ورنہ تاجر اور شہری احتجاج کیلئے مجبور ہونگے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں