بجٹ اور دوسرے وقتی سہارے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے‘محمد فائق شاہ

اتوار 13 جون 2021 12:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ اور دوسرے وقتی سہارے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے، پچھلی تین دہائیوں سے پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو پسماندگی، غربت اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا، بڑے شہروں سے لے کر دیہاتوں تک ہر شخص پیپلز پارٹی کے مظالم کا شکار ہے، بلوجستان اور خیبرپختونخوا میں نوابی اور سرداری نظام نے پانی، گیس تعلیم ،صحت اور دوسری محرومیوں میں مبتلا کر رکھا ہے پنجاب میں موروثی اور شخصی حکومتوں نے لوگوں کا معیارِ زندگی چھین لیا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، ایک مخصوص نظام اور طبقات ان میں ملوث ہیں عوام موجودہ اور سابق حکمرانوں کے مسلط کردہ سوچوں سے نکلیں اور امن ترقی پارٹی میں شامل ھو کر عوامی انقلاب لائیں بنیادی ترجیح عوام ھوں گے تو نظام بدلے گا۔

(جاری ہے)

امن ترقی پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت امن ترقی پارٹی کے لئے عوام کی بہتری زیادہ اہم ہے قانون سے بالاتر ہو کر حکمران اپنی ذاتی دولت جمع کرنے کے مشن پر ہیں ھم نے اس مشن کو ناکام کرنا ھماری قومی ذمہ داری ہے، عوام ساتھ دیں تو انہیں جائز مقام دلائیں گے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں