Kتھانہ سٹی پتوکی پولیس حرکت میں آگئی

۰جاگو والا چک نمبر 4میں پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ملزم گرفتار سینکڑوں پتنگیں برآمد مقدمہ درج

منگل 26 مارچ 2024 18:40

×پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس حرکت میں آگئی جاگو والا چک نمبر 4میں پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ملزم گرفتار سینکڑوں پتنگیں برآمد مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے سخت احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے جاگو والا چک نمبر 4 میں کاروائی کرتے ہوئے ایک پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی اور فیکٹری مالک صفدر علی کو موقع پر گرفتار کرلیا پولیس نے فیکٹری سے 450تیار شدہ پتنگیں،36ڈور کی چرخیاں،1400پتنگ پیپر شیٹ،1900بانس سٹیک برآمد کرکے ملزم صفدر علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے 5پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ایس ایچ او سٹی پتوکی اسلم بھٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کرنے،بنانے،فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں