پنجاب حکومت کسانوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے،شہادت علی بھٹی

پیر 22 اپریل 2024 11:48

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) صدر کسان اتحاد ضلع قصور شہادت علی بھٹی کی زیر صدارت ہلہ روڈ پر29 اپریل احتجاج و دھرنا کے حوالے سے میٹنگ ہوئی میٹنگ میں کسان رہنمائوں و عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور لائحہ عمل بنایا۔

(جاری ہے)

صدر کسان اتحاد ضلع قصور شہادت علی بھٹی نے امن پریس کلب پتوکی کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کسان چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کی قیادت میں اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے پنجاب حکومت کسانوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے کھادیں ،بجلی،سپرے و دیگر ادویات ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے کسانوں پر ظلم کیا جارہا ہے آج ہماری کسانوں کی گندم کوئی2500روپے من بھی خریدنے کیلئے تیار نہیں پتوکی، پھولنگر، ہلہ،حبیب آباد، جمبر ،چھانگا مانگا،چونیاں سمیت ضلع بھر کے کسان اپنے حق کیلئے نکلیں گے کسانوں کے حقوق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے مطالبات کی منظوری تک احتجاج و دھرنا ہوگا۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں