پتوکی اوباش ملزم کی گھر میں گھس کر لڑکی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی ،مقدمہ درج

اتوار 28 اپریل 2024 12:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پتوکی اوباش ملزم کی گھر میں گھس کر لڑکی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی جبکہ دو ملزمان گھر کے باہر کھڑے پہرا دیتے رہے پولیس نے نامزد ملزم سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ چک نمبر69سرکوٹ کا رہائشی محمد رفیق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گندم کی کٹائی کیلئے گھر سے باہر کھیتوں میں گیا ہوا تھا انکی غیر موجودگی میں ملزم عقیل عرف عقیلو نے گھر کے دروازہ پر دستک دی تو متاثرہ لڑکی نے دروازہ کھولا اور ملزم گھر گھس آیا اور ملزم اسلحہ کے زور پر محنت کش کی بیٹی کو اٹھاکر واش روم میں لے گیا جہاں پر ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کی تو اسی دوران ملزم نے دانتوں سے لڑکی کے انگوٹھا اور ہونٹوں پرکر زخمی کردیا اور ملزم گھر کے ابہر پہرا دینے والے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ لرکی کے والد محمد رفیق کی تحریری درخواست پر ملزم عقیل عرف عقیلو سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں