پتوکی‘ پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ 280 نامعلوم اور 48 نامزد افراد پر تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج

پیر 5 نومبر 2018 12:40

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم تھانہ صدر پتوکی ایس ایچ او اور بھائی پھیرو تھانہ صدر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے مظاہرین کے خلاف دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ 280 نامعلوم اور 48 نامزد افراد پر تھانہ صدر پھولنگر میں درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پتوکی نواح جمر اڈہ پر گستاخ آسیہ کی رہائی کے خلاف مختلف جماعتوں کے لوگوں نے بائی پاس پر دھرنا دیا تھا اور پولیس کے احتجاجی دھرنا مظاہرین سے مذاکرات ناکام ھوے تو پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ شروع ھو گئی جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم اور ایس ایچ اوز سمیت 7پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جس پر تھانہ صدر بھائی پھیرو نے ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم تھانہ صدر پتوکی ایس ایچ او اور بھائی پھیرو تھانہ صدر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے مظاہرین کے خلاف دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ 48نامزد اور 280 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صدر پھولنگر میں درج کر لیا گیا ذرائع کے مطابق پولیس جھڑپ کے دوران 15مظاہرین بھی شدید زخمی ہوئی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں