جمرود، بازارمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 12 جنوری 2017 13:53

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء)جمرود بازار اورریلوے ٹریک کے نزدیک تجاوزات کے خلاف آپریشن میں درجنوں تھڑے وکبین مسمار جبکہ ٹرانسپورٹ آڈے بند کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ جمرود میں جمرود بازاراورریلوے ٹریک کے نزدیک تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے متعدد تھڑے مسمارکردئیے جبکہ جمرود بازار میں غیرقانونی قائم گاڑیوں کے آڈے ختم کردئیے گئے ۔اے پی اے ضیاء الرحمن کے ہدایت پر جمرود بازار میں قائم غیرقانونی آڈوں کوبندکرکے وہاں پرخاردارتاریں لگاکرگاڑیوں کے کھڑے ہونے پرپابندی عائد کردی جبکہ اڈوںکوبازار سے باہرمنتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں