پشاور یونیورسٹی میں آئندہ ماہ ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کے جائزہ بارے اجلاس منعقد

جمعہ 23 اگست 2019 12:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) پشاور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا جس میں یونیورسٹی میں آئندہ ماہ ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس ایریا سٹڈی سنٹر اور چینی سفارت خانہ کے زیر اہتمام بی آر ای، سی پیک اور بین العلاقائی اشتراک کے حوالے سے ہوگی ۔

اجلاس میں وسطی ایشیائی ممالک اور مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے مندوبین اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔ ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیا ، روس و چین کے ڈائریکٹر شبیر احمد نے شرکاء کو کانفرنس کے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔پروفیسر جوہر علی نے کانفرنس ہال کے اطراف کو کشادہ اور زیادہ سہولیات کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں