خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا انکیوبیشن سنٹر کا آغاز

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور نے انکیو بیشن سنٹر کا آغاز کر دیاجس کا مقصد طبی تعلیم کے مختلف شعبوں سے وابستہ طلبا و طالبات کو صحت کے شعبے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار کے نئے مواقع کے حوالے سے رہنما ئی اور پلیٹ فارم مہیا کر نا ہے، سنٹر کے زیر اہتمام آئیڈیا کپ 2019کے عنوان سے پہلی سیریز منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدتھے ،اس مو قع پر ڈائر یکٹر اورک ڈاکٹر زوہیب خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر ذیشان کبر یا اور انکیو بیشن سنٹر کے منیجر وسیم الحق بھی مو جو د تھے۔

آئیڈیا کپ کے دوران ملک بھر سے آئے ہو ئے نو جوان کاروباریوںاور مختلف اداروں کے سربراہان نے ایک دوسرے سے اپنے تجربات پیش کئے ۔

(جاری ہے)

وائس چا نسلر نے کہا کہ کے سنٹر نے کا روباری خواتین و حضرات کو کامیاب تجر بات طلبا و طالبات کے سا تھ شیئر کر نے کا مو قع فراہم کر کے ایک پل کا کر دار ادا کیا ہے۔ اس میں کو ئی دو آرا نہیں کہ پاکستان بالخصو ص خیبر پختو نخوا کے تعلیم یا فتہ نو جوانوں کا شمار دنیا کے قابل تر ین اور ذہین افراد میں ہو تاہے جو مواقع ملنے کی صو رت میں کو ئی بھی کارنا مہ سرانجام دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔انہوں نے تقر یب کے تین بہتر ین پوزیشن ہو لڈرزمیں نقد انعا مات اور تو صیفی اسنا د تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں