شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی اور سرحد یونیورسٹی کے طالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

کرکٹ،بیڈمنٹن اور والی بال بینظیر یونیورسٹی کے نام رہی جبکہ رسہ کشی کی ٹرافی سرحد یونیورسٹی نے جیت لی

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی اور سرحد یونیورسٹی اف سائنس اینڈ آئی ٹی کے طالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے طالبات نے واضح برتری حاصل کرلی۔احتتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم الرحمان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ شہید بینظر بھٹووومن یونیور سٹی کے پرووسٹ روحینہ اور ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین بھی موجود تھیں۔

ایس بی بی ڈبلیو میں منعقدہ دو روزہ سپورٹس گالا میں کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے کھیلے گئے جس میں بینظر بھٹو یونیورسٹی کے طالبا ت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

کرکٹ،بیڈمینٹن اور والی بال بینظیر یونیورسٹی کے نام رہی جبکہ رسہ کشی کی ٹرافی سرحد یونیورسٹی نے جیت لی۔اسطرح فیئر پلے کی ٹرافی بھی سرحد یونیرسٹی کو دی گئی۔

اس موقع پر مہمان حصوصی ڈاکٹر سلیم الرحمان نے ایونٹ کے انعقاد پر بینظیر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح دوستانہ ماحول میں مقابلوں کا انعقا کا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ انجوئمنٹ ہے طلبہ کو اسطرح مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ اسطرح ایونٹس کا انعقاد طلبہ کے لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ ان کی زہنی نشونما کیساتھ ساتھ جسمانی نشونما بھی اہم ہے۔

لیکن بد قسمتی سے سوشل میڈیا نے نوجوان نسل کو کھیل کھود سے دود رکھا ہے۔ سہولات کے باوجود طلبہ اور طالبات کھیلوں میں شرکت نہیں کرتے جبکہ پہلے وقتوں میں سہولیات کا فقدان کے باوجود لوگ کھیلوں میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کیساتھ ساتھ طالبات بھی کھیلوں میں بھڑچڑ کر حصہ لے تاکہ اگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اسطرح سپورٹس کے مقابلے مسقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے اور اس سے اچھے مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا،ڈائریکٹر سپورٹس شہید بینظر بھٹو وومن یونیورسٹی ماریہ ثمین نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسطرح ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کامقصد دوسرے یونیورسٹیوں کے طالبات کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، کھیل کھود سے نوجوانوں میں زہنی اور جسمانی طور پر تندرستی اور ہار جیت کو برداشت کرنے کاحوصلہ پیدا ہوتا ہے، اس لئے طالبات کو اسطرح ایونٹس میں حصہ لینا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صوبے کے دوسرے یونیورسٹیز کے طالبات کے لئے اسطر ح کی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں