خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے جانے والا پروپگنڈا گمراہ کن قرار
بدھ 1 مئی 2024 21:21
(جاری ہے)
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان لیول پر قائم انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کو سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات منعقد کرنے پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے،محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈز کو کچھ امتحانی ہالز سے سپروائزری عملے کے حوالے سے بھی پیپرز کی تصاویر بنانے اور طلباء کے نقل سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر مختلف تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے فوری ایکشن لیا اور 12 سے زائد لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا اور انکو سسپنڈ کر کے انکوائری بٹھا دی گئی ہے، ان شکایات کے پیش نظر کمشنر ملاکنڈ، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مرج ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو چند روز میں اپنی سفارشات محکمہ تعلیم کو پیش کریں گے۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کی اور تمام حقائق میڈیا کے ذریعے لوگوں کے سامنے رکھے۔تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار امتحانات کو روایتی رٹہ بازی والے سسٹم سے ہٹ کر ایس ایل او سسٹم کی طرف لایا گیا ہے جس کو فیل کرنے کے لئے چند شر پسند عناصر امتحانات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے سپروائزری عملے کی تعیناتی شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئی۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی بورڈز کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بلا خوف اور جھجک ایسے تمام لوگ جو شفاف امتحانات کو سبوتاز کرنے کے لیے منفی سرگرمیاں کر رہے ہیں، کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے انکو جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ ان کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کے ریفارمز ایجنڈا کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانی نظام میں جدت لائی ہے۔ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات کی وجہ سے رٹہ بازی کا خاتمہ ہو رہا ہے، تمام امتحانی ہالوں کے متعلقہ بورڈز اور محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ کے لیول پر قائم کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، محکمہ تعلیم اور امتحانی بورڈز سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں کہ جن کے مثبت کردار سے شفاف امتحانات کے انعقاد میں مدد ملی ہے، تمام تعلیمی بورڈز کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا انڈر 23ریجنل گیمز، پشاور ریجن مردوں کے ٹرائلز کل منعقد ہونگے
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل آفیشل حمزہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
انٹرریجنل انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز 28 مئی سے پشاور میں شروع ہوںگی ، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوانے ملگری وکیلان ، پی ایس ایف اور بزنس کمیونٹی کیلئے کوآرڈینیٹرز کا اعلان ..
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
صوبائی وزیربلدیات ارشد ایوب خان کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی کے سالانہ مالی سال کا اجلاس
بونیر روڈ شیرین خان چوک میں رقم لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا
بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان پشاور سراہا احتجاج
ضم شدہ خاصہ دار بھی پینشن کے حقدار تصور ہونگے،صوبائی محکمہ داخلہ کاخیبر پختونخوا پولیس کی سفارشات پر ..
تعلیمی ایمرجنسی وجی ڈی پی کا 5 فیصد تعلیم کیلئے مختص کرنیکا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کی رکشہ یونین کے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت
آئینی حقوق تحفظ ‘ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ‘ سکندر شیرپائو
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
تائیوان کی ''آزادی'' مسترد‘چین کا حصہ ہے اورکوئی راستہ نہیں‘صدر
-
کابینہ میں ردوبدل‘بین الصوبائی رابطہ قلمدان احسن اقبال سے رانا ثناء اللہ کو منتقل
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
خواجہ سرا کون تھے کہاں سے آئے اگر ہم نے ڈھونڈنا تو پھر بات ختم ہوگئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
-
بات اگر خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو پھرسیاسی قوتوں کو مل بیٹھنا چاہئے
-
اگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے کہ ہرچیز بلڈوز کرکے ہرچیز پر قابض ہوجائیں گے تویہ ممکن نہیں
-
پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع