پشاورپولیس کی کارروائی ‘ تین رکنی ڈکیٹ گروہ گرفتار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پشاورپولیس نے شہر کے نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل پر لوٹ ما رکی وارداتیں کرنے والے تین رکنی ڈکیٹ ورہزن گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم ،ْ موبائل فون او ر وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی صفی اللہ ولد امین جان سکنہ فضل آباد نمبر 2 نے مقامی پولیس تھانہ متھرا میں رپورٹ کی کہ وہ پجگی روڈ پر اپنے گھر جا رہا تھا جب فضل آباد نمبر 2 پہنچا تو تین موٹر سائیکل سوار افراد نے آکر اس سے اسلحہ کی نوک پر 12 ہزار روپے اور ایک قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اس کے علاوہ دیگر افراد کیساتھ بھی ہونے والے وارداتوں کی شکایا ت موصول ہوئی رہزنی کی وارداتوں کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر ایس پی رورل طاہر داوڑ کو رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت جاری کیں جس پر ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ متھرا شیر افضل خان ،ْ ایس آئی علی حسین خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پجگی روڈ بمقام فضل آباد نمبر 2 کے قریب تین موٹر سائیکل سوارافراد کو قابو کرکے سرسری انٹاروگیشن کے دوران معلوم ہوا کہ تینوں ملزمان شہر کے نواحی علاقوں میں ہونیوالی رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 12 ہزار روپے ،ْموبائل فونز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی جبکہ ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کیدوران متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں