اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںسانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پشاور ..

سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پشاور ہائی کورٹ پشاور کے معزز جج پر مشتمل کمیشن مقرر

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پشاور ہائی کورٹ پشاور کے معزز جج پر مشتمل کمیشن مقرر کیا گیا ہے رجسٹرار کمیشن پشاور ہائی کورٹ پشاور نے ایک نوٹس کے ذریعے سانحہ کے بارے میں والدین، ورثاء شہداء اورمتاثرین کو مطلع کیا ہے کہ جس کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں۔

(خبر جاری ہے)

اس بارے میں کسی بھی نوعیت کے شواہد ثبوت یا کوئی بھی اپنا بیان قلم بند کرانا چاہتا ہو تو وہ کمیشن کے سیکرٹری (کورٹ روم نمبر 10 پشاور ہائی کورٹ پشاور )کے پاس دفتری اوقات میں نوٹس ہذا کی اشاعت کے تین دنوں کے اندر بمعہ شناختی کارڈ حاضر ہوکر اپنا اندراج کرادے تاکہ دوران کارروائی کمیشن ان کو بیان قلمبندکرنے کے لئے بلایا جاسکے۔ کمیشن کے دفتر کیساتھ فون نمبر 091-9210127 اور ای میل ایڈریس apscommission2018@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں