خیبر پختونخوا حکومت کے سو روزہ پلان کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کا اہتمام

ایک ارب روپے قبائلی نوجوانوں کیلئے مختص ہیں،اسپتالوں پرائمری اسکولوں کو فعال کریں گے،پشاور کی خوبصورتی کیلئے ہر سال پانچ ارب خرچ کریں گے ،صحت کے شعبے میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کریں گے،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:54

خیبر پختونخوا حکومت کے سو روزہ پلان کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کا اہتمام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کے سو روزہ پلان کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیر خزانہ نے بریفنگ میں کہا کہ ایک ارب روپے قبائلی نوجوانوں کیلئے مختص ہیں۔اسپتالوں پرائمری اسکولوں کو فعال کریں گے،پشاور کی خوبصورتی کے لئے ہر سال پانچ ارب خرچ کریں گے ۔صحت کے شعبے میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کریں گے ۔

خیبر پختونخوا حکومت کے سو روزہ پلان سے متعلق پشاور کے نشتر ہال میں تقریب منعقد ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ محمود خان ،گورنر شاہ فرمان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی،ارباب شہزاد،نعیم الحق،اسپیکرکے پی اسمبلی،صوبائی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور آئی جی پولیس نے شرکت کی ،تقریب میں بریفنگ میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم کا کہنا تھا کہ سو روزہ ایجنڈا مستقبل کی منصوبہ بندی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ارب روپے قبائلی نوجوانوں کے لیے مختص ہیں،نئے ضم شدہ اضلاع کے لئے دس سالوں میں ایک ہزارارب روپے خرچ کرینگے،اگلے مہینے سے نئے اضلاع کے عوام کو صحت کارڈ دینگے، اسپتالوں، پرائمری اسکولوں کو فعال بنائیں گے،پوزیشن ہولڈرز کو سکالرشپس دینگے،پشاورکی خوبصورتی کیلئے ہر سال پانچ ارب روپے خرچ کریں گے،مقامی حکومتوں کوبااختیار بنانے کے لیے کام کررہے ہیں،صحت کے شعبے میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کریں گے،بلدیاتی نظام کومضبوط بنانے کے لئی200 ارب روپے خرچ کریں گے،امن آنے سے کے پی میں سیاحت میں اضافہ ہوا،وزیرخزانہ تیمورسلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں خود گزشتہ 5 سال کاریکارڈ توڑیں گے،مینڈیٹ مضبوط ہو تو فیصلہ سازی میں آسانی ہوتی ہے،سی پیک سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے 8پروجیکٹس کی نشاندہی کی گئی ہے،صوبے بھر میں 65 ہزارنئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے،ڈھائی کروڑبچوں کواسکول میں لانا ہے،جب تک سرمایہ کاروں کوسہولتیں اورتحفظ نہیں دیں گے سرمایہ نہیں آئیگا،خواتین کے لئے مختلف پروگرام شروع کررہے ہیں،صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ شراکت سینئی مشینری لائیں گے،چار ہزارلیڈی ہیلتھ ورکرزکو نظام کاحصہ بنائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں