خیبر پختونخوا حکومت کاضم شدہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے سائنسی مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھتے ہوئے وہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے سائنسی مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قبائلی با صلاحیت طلبہ و طالبات اور عام عوام کو سائنسی میدان میں اپنے آئیڈیاز اور منصوبوں کو مقابلے کیلئے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام مذکورہ سائنسی مقابلے اس سال 17 اپریل کو منعقد ہوں گے جو ممکنہ طور پر ضم شدہ ضلع خیبر کے جرگہ ھال یا شلمان کالج میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں ضم شدہ اضلاع خیبر،مہمند،باجوڑ،کرم، اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے طلباء و طالبات اور عوام حصہ لے سکیں گے۔

سائنسی مقابلوں میں ماڈلز،پروٹوٹائپ، جدید سائنسی نظریات اور سائنسی تحقیقی منصوبے شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں قبائلی اضلاع کے عوام کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کرتے ہوئے خواہشمندوں کو 15 اپریل 2019 تک محکمہ کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ای میل پتہ[email protected] پر اپنے آئیڈیاز اور سائنسی منصوبوں کی تفصیل ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں