ٴپشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں تمام سٹیشنوں اور 71بسوں میں وائی فائی سسٹم کی تنصیب کاکام مکمل

اتوار 19 مئی 2019 21:16

: پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں تمام سٹیشنوں اور 71بسوں میں وائی فائی سسٹم کی تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہے جبکہ اسٹیشنوں کو ہائی پاور بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ 149بسوں میں وائی فائی لگانے کاکام حتمی مرحلے میں ہیں اٹھارہ میٹر کے مزید 45بسیں عید الفطر کے بعد پشاور پہنچ جائیگی پشاور ریپڈ بس منصوبے میں بس سٹینشز ، بس ڈپوز ، پر تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے فیڈرز روٹس پر بھی کام مکمل ہو گیا ہے ائیر پورٹ روڈ او ر کوہاٹ روڈ پر توسیعی منصوبے کے تحت کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں منصوبے پر ڈبل شفٹوں میں کام مزید تیز کرتے ہو ئے مزید 2ہزار ملازمین کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں