پشاور،موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

بدھ 21 اگست 2019 19:55

پشاور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پشاورپولیس نے گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملز م نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

وسیم خان ولد سندل خان سکنہ اصحاب بابا چغر مٹی نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں عثمان کالونی آیا تھا جہاں رشتہ داروں کے گھر کے سامنے اپنی موٹر سائیکل پارک تھی جہاں سے اس کی موٹر سائیکل کسی نامعلوم ملزمان نے چوری کر لی ہے اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد وارث خان اور دیگر پولیس نفری پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرنیکا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد وارث خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا ، اسی طرح پشاور کے مقامی موٹر سائیکل مارکیٹوں میں بھی سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ مسروقہ موٹر سائیکل تحصیل باڑہ میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں