ًکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خو د کو سپیشل برانچ کا آفیسر ظا ہر کر نے والے نو سر باز کو گرفتار کر لیا

بدھ 21 اگست 2019 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خو د کو سپیشل برانچ کا آفیسر ظا ہر کر نے والے نو سر باز کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتا ر ملزم حیات آباد کے پوش علاقہ میں شہریوں کو جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کے بہانے بھاری رقوم سے محروم کرتا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہی تفصیلات کے مطابق مدعی محمد علیم ولد کاظم خان سکنہ یکہ توت حال ملازم چائے ہوٹل کارخانو مارکیٹ پشاور نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپور ٹ کی تھی کہ ایک شخص اسم و مسکن نامعلوم نے خود کو سپیشل برانچ کا ملازم ظاہر کر کے اس سے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے کر اس سے ہزاروں روپے ہڑپ کر لئے ہیںجس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 1029 درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی گئی اے ایس پی حیات آباد حیدر علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حیات آباد ظہور خان کو ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او ظہور خان نے ملزم کی گرفتاری کی خاطر کارخانو مارکیٹ کے قرب جوار میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور آس پاس کے عمارتوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جس کے دوران ملوث ملز م کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم بخت روان ولد رضا سکنہ باجوڑ حال محمد زئی کو گرفتار کر لیا ،گر فتا ر ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں