آزادی ہر کسی کا بنیادی حق ہے جو اسے ملنا چاہئے،محمودخان
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے ، ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جب بھی جہاں بھی ضرورت پڑی خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حاضر ہونگے،وزیراعلی خیبرپختونخوا بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ، ہجرت پر مجبور کرنے اور ہندؤں کی آبادکاری میں مصروف ہے ،صدر آزاد کشمیر
جمعرات 14 نومبر 2019 19:01
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طورپر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے اس موقع پر بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور وہاں ہندؤں کی آبادکاری میں مصروف ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت تاثرات پیدا کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیںہم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے پہلے بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکمت عملی کے ساتھ اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے تاہم وہ یہ بھی واضح کر چکے ہے کہ دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔دشمن مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر ناکام ہوچکا ہے ، وہ جتنی بھی کوشش کرلے اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ کشمیر اور پاکستان کے عوام پہلے بھی شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی مل کر دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔ ملاقات کے دوران سی پیک کی اہمیت ، بدلتے ہوئے منظر نامے اور خیبرپختونخو ااور آزاد کشمیر کے درمیان تجارتی وثقافتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ مانسہرہ سے میرپوربراستہ مظفر آباد تک موٹروے کا منصوبہ زیرغور ہے جو ایک طرف مانسہرہ کے مقام پرمرکزی شاہراہوںسے منسلک ہوگا اور دوسری طرف میرپور سے دینہ اور وہاں سے لاہور سے منسلک ہوگا۔ یہ ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک بن جائے گا جس کی وجہ سے ہم مزید قریب ہوجائیں گے اور باہمی تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام جغرافیائی اور ثقافتی طور پر بھی مزید مضبوط ہوجائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ منصوبے کی اہمیت سے اتفاق کیا اور اپنی طرف سے اس منصوبے کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے کوشش کا یقین دلایا ۔ وزیراعلیٰ نے مائنز اور منرل کے شعبے میں کشمیر ی صدر کی طرف سے باہمی تعاون کی پیش کش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنی شعبے میں بڑی استعداد موجود ہے ، ملک میں تیل کی مجموعی پیداوار کا 52 فیصد یہ صوبہ فراہم کرتا ہے ، قبائلی علاقوں میں بھی معدنی ذخائر کی ٹھیک ٹھاک استعداد موجود ہے ہم اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں۔آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا دونوں مل کر اس شعبے میں باہمی تعاون کیلئے طریقہ کار وضع کرسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور عندیہ دیا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے ۔ ملاقات کے اختتام پر رہنمائوں کی طرف سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبے کے عوام کو ہر ہسپتال میں بہترین سہولت میسر کی جا سکتی ہے، گورنرخیبرپختونخوا
مردان، تجاوزات کے خلاف کارروائی
گورنمنٹ پرئمری سکول دروش چترال میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک
زرعی یونیورسٹی پشاور میں "ایڈونس ان سیڈ سٹوریج ٹیکنیکس " کے عنوان سے 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس
پرخیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری
کوہاٹ پولیس کی کارروائی میں رہزن گروہ کاسرغنہ گرفتار
صوبائی وزیرمحنت خیبرپختونخوا کی زیر صدرات ورکرزویلفیئر بورڈ کااجلاس،کمرشل اراضی کی نشاندہی کی ہدایت ..
پشاور،پرانی دشمنی کی ایماءپرفائرنگ،باپ بیٹا قتل
خیبر،9سالہ لاپتہ ہونےوالےبچے کی نعش برآمد
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا