ؔقومی کھیلوں کی اختتامی تقریب ہفتہ کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جائیگی ، انتظامات کو حتمی شکل

جمعرات 14 نومبر 2019 23:15

5 پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب بروز ہفتہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جا رہی ہے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور آرگنائزرو صدر اولمپک سید عاقل شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اختتامی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ‘سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے‘اختتامی تقریب کو مزید رنگا رنگ بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ‘مہمان خصوصی سہ پہر چار بجے آئیں گے ‘تلاوت قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ ہوگا اس کے بعد رسہ کشی کا فائنل منعقد ہوگا ‘مہمان خصوصی رسہ کشی ایونٹ کے ونرز کو میڈلز پہنائیں گے ‘مہمان خصوصی کو سووینئر پیش کیا جائیگا‘اختتامی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا ‘لیز لائٹ شو اور میوزیکل پروگرام کو بھی اختتامی تقریب میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کامیاب ترین افتتاحی تقریب ہوئی اور جس منظم طریقے سے گیمز جاری ہیں اس کی مثال پہلے نہیں ملتی اور امید ہے کہ اختتامی تقریب بھی بہترین طریقے سے منعقدہوگی انہوں نے پاک آرمی ‘پولیس ‘پی او اے ‘تمام سپورٹس فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں ‘ٹیکنیکل آفیشلز دیگر سیکورٹی اداروں ‘ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے پشاور میں نیشنل گیمز کا انعقاد ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں