ةپشاور،بزنس ڈویپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے بزنس کرنیوالی خواتین کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

oپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور نے سمیڈا سی آر ڈی او اور نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے بزنس ڈویپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے بزنس کرنے والی خواتین کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز رخسانہ نادر فائونڈر ممبر مسز فطرت الیاس بلور ‘ وویمن چیمبرکی سینئر ممبرز کے علاوہ تمام بزنس خواتین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹریننگ ورکشاپ خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے آغاز میں جو مشکلات درپیش آتی ہیں ان کی آگاہی مہم کے سلسلے میںٹرینر مرتضیٰ زیدی اور سی آر ڈی او کے چیف ایگزیکٹو عمران انعام نے تفصیلی پریذنٹیشن دی جس میں کاروباری خواتین کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مختلف تجاویز دی گئیں۔ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز رخسانہ نادر اورآر سی ڈی او کے چیف ایگزیکٹو عمران انعام نے ورکشاپ میں شرکت کرنیوالی خواتین میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں