عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہماری مشن ہے اس کے لئے دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جارہا ہے ،اشتیاق ارمڑ

اتوار 8 دسمبر 2019 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہماری مشن ہے اس کے لئے دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جارہا ہے ، بہترین حکومت اقدامات و اصلاحات سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے مخلص ہے ۔موجودہ حکومت ہی عوام کی مسائل سے آگاہ ہے اور یہی حکومت عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ملک بھر میں حکومتی اصلاحات کے اچھے اثرات کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بدعنوانی اور لوٹ مار ، ناانصافی اور اقرباپروری کا باب بند ہو چکا ہے جس کے باعث ملک بھر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے اور سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں جس سے پسماندہ علاقوں کے محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی مفاد کے منصوبے بغیر کسی لالچ اور کمیشن کے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور قومی وسائل پر بلا امتیاز عوام خرچ کئے جارہے ہیں جس کے سبب عوام کو ان کی اچھے نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں