درشل ہب نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مراکز ہیں، حنیف جنگ

نوجوانوں کی آگاہی اور تربیت کے لئے درشل پشاور میں ایک روزہ ورکشاپ

ہفتہ 29 فروری 2020 18:25

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام درشل ہب پشاور میں نوجوانوں کی آگاہی اور ان کے روزگار کیلئے ممکنہ مواقع اور درپیش رکاوٹوں کے حل کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ روز درشل ہب پشاور میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سینٹر فار اویئرنس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (سی اے ٹی ڈی) کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں ایک بڑی تعداد میں نوجوانوں، اکیڈمیا سے وابسطہ افراد اور دوسرے کاروباری افراد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں نوجوانوں کے روزگار اور مواقع کے حوالے سے مباحثے کئے گئے جس میں تمام شرکا نے بھر پور حصہ لیا۔ مباحثوں کے دوران اکیڈمیا اور صنعت کے مابین پائے جانے والے فاصلوں کو کم کرنے پر زور دیا گیا اور اس مد میں باقاعدہ تحقیق اور لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درشل ہب پشاور کے کوآرڈینیٹر حنیف جنگ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ان کے مطابق صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز مہیا کررہا ہے۔

حنیف جنگ کے مطابق درشل انکیوبیشن مراکز کے ذریعے آئی ٹی بورڈ نوجوانوں کو باعزت کاروبار شروع کرنے میں رہنمائی کررہا ہے جس سے ایک بڑی تعداد میں صوبے کے نوجوان مستفید ہورہے ہیں۔ پروگرام میں شریک خیبرپختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے پراجیکٹ منیجر شعیب یوسفزئی نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کے حوالے سے آگاہی دی۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو ہنر مند بنانے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام جاری ہیں جس میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ورکشاپ میں نوجوانوں کو درپیش رکاوٹوں اور مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں