خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 29 کیسز رپورٹ ‘اجمل وزیر

منگل 31 مارچ 2020 13:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 221 تک پہنچ گئی‘انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ 16کیسز پشاور سے پانچ تفتان زائرین اور3کیسز لوئیر دیر سے رپورٹ ہوئے ہیں‘انہوں نے کہاکہ باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، مردان اور مانسہرہ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں