احساس سکا لر شپ پروگرام سے غر یب طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم کی تکمیل میں مدد مل رہی ہے، ڈاکٹر ثا نیہ نشتر

بدھ 5 اگست 2020 18:36

احساس سکا لر شپ پروگرام سے غر یب طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم کی تکمیل میں مدد مل رہی ہے، ڈاکٹر ثا نیہ نشتر
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سما جی تحفظ و انسداد غر بت ڈاکٹر ثا نیہ نشترنے کہا ہے کہ احساس سکا لر شپ پروگرام سے نہ صر ف نادار اور غر یب طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم کی تکمیل میں مدد مل رہی ہے بلکہ اس پروگرام سے معاشر ے میں غر بت کے خا تمے میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں نے ان خیا لات کا اظہار خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام مختلف شعبوں کے انڈر گر یجو یٹ طلباء وطالبات میں احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکوں کی تقسیم کی تقر یب سے ویڈیو لنک کے ذریعے بطور مہمان خصو صی خطاب کر تے ہوئے کیا ہے۔

جبکہ اس مو قع پر کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق ،سیکر ٹری ہیلتھ سید امتیاز حسین شاہ ، رجسٹرار محمد سیلم گنڈاپور، ڈائر یکٹر اورک ڈاکٹر زوہیب خان اور دیگر متعلقہ افراد بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثا نیہ نشتر نے کہا کہ نو جوان پاکستان کا اصل سرما یہ اور ہمارا مستقبل ہیں انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں سہو لیات دینا مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے۔

انھو ں نے کہا کہ ما ضی کی حکو متوں کی سکالرشپ سکیم صرف پوسٹ گریجو یٹ طلباء وطالبات تک محدود تھی جبکہ مو جو دہ حکو مت نے احساس سکا لر شپ پروگرام کے تحت پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ ساتھ انڈر گریجو یٹ لیو ل کے لاکھوں طلباء و طالبات کو وظائف کے اجراء کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھا یا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ یہ بات مشا ہدے میں آئی ہے کہ انڈر گر یجو یٹ سطح پر قابل مگر نا دار طلباء و طالبات کی ما لی امداد سے اگر ایک طر ف ان ہو نہار طلباء وطا لبات کی حو صلہ افزائی ہو تی ہے تو دوسری جا نب اس ہمہ گیر پروگرام کے ذریعے معا شر ے سے غر بت کے خا تمے کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔

انھوں نے بتا یا کہ اس سکیم کے تحت یو نیو رسٹی کے مختلف انڈر گریجویٹ پروگرامات کے مجموعی طور پر 341 طلباء وطالبات جن میں 30فیصد طالبات اور10فیصدقبائلی اضلاع کے طلباء وطالبات شامل ہیں میں 44 ملین روپے کے مجمو عی چیک تقسیم کیئے گئے ہیں جو مو جو دہ حکو مت کا ایک قابل فخر کا رنا مہ ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکر ٹری ہیلتھ سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ احسا س سکا لر شپ پروگرام کو قابل طلباء و طالبات کی حو صلہ افزائی اور معا شرے سے غر بت کی خا تمے کی جا نب ایک اہم قدم ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں