نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:47

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا۔نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیائ الرحمان کو سال2007 میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں