پیپلز پارٹی پشاور سٹی کا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈ پر بھرپور قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، ذوالفقار افغانی

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور سٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام وارڈ سے اپنے امید وار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی سینئر نائب صدر ایوب شاہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طاہر عباس سینئر رہنما یاور نصیر پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان، ممبران صوبائی کونسل شوکت ہمدرد، جہانزیب ٹھیکدار، فہیم شاہ ، کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدور نعیم بحش یداللہ بنگش، محمد عثمان، عمران جدون کرامت غوری، طارق رحیم سید اعزاز شاہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی بھرپور تیاریوں تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈ پر بھرپور قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا جائے گاپاکستان پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار افغانی نے کہا کہپاکستانپیپلزپارٹی نے ہمیشہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اورانشا اللہ اب بھی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں اپنی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائیں اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوکے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کنٹونمنٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں