وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی کرک میں نا معلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

بدھ 4 اگست 2021 22:57

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی کرک میں نا معلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان نے کرک میں نا معلوم افراد کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں