محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی منشیات کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کاروائیاں جاری

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 20 ستمبر 2021 12:01

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی منشیات کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کاروائیاں جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق شہزاد انور خان SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور محمد ندیم رفیق  سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر نوشہرہ جی ٹی روڈ پر گاڑی نمبری MNH 6360 کو روک کر تلاشی کے دوران 1200 گرام چرس، 1000 گرام ہیروئن اور 54 گرام آئس/ میتھ برآمد کر کے ملزم مشتاق ولد راضی خان ساکن تحصیل حضرو ضلع اٹک کو موقع پر گرفتار کر کےمزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں